کتاب کا نام : قدیم تہذیبیں اور مذاہب
(مشرق و مغرب کا عروج و زوال اور مذاہبِ عالم کا تذکرہ)
مصنف : پروفیسر عمر زبیری
صفحات:270
قدیم تہذیبیں اور مذاہب تاریخ، انسانیت کی قدیم ترین تہذیبوں، عقائد، رسوم و رواج، بود وباش اور مذاہب پہ ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے۔
دنیا کی ابتداء سے لے کر موجودہ زمانہ تک انسان مختلف ادوار سے گزرتا رہا ہے، ہر دور میں اس نے ترقی کیمختلف منازل طے کی ہیں۔ اس نے جنگلی اور وحشی زندگی سے خانہ بدوشی کی زندگی اختیار کی، پھر اس کے اندر قبائلی احساس پیدا ہوا۔ اس نے آبادیاں بسائیں۔ زرخیز علاقوں کو کاشت کیا ، شہروں اور سلطنطوں کی بنیادیں ڈالیں۔ اس نے نہ صرف ضروریاتِ زندگی مہیا کیں بلکہ ان میں ایجادات اور اختراعات کیں۔ مختلف علوم پہ دسترس حاصل کی۔ اس کے سوچنےکی صلاحیتیں بڑھتیں گئیں اسے اپنی صلاحیتوں کے احساس کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی ہوتا گیا کہ ان صلاحیتوں کو بخشنے والااور اس کائنات کا پیدا کرنے والا بھی کوئی نہ کوئی ضرور ہے۔اس طرح مختلف مذاہب اور تہذیبوں نے جنم لیا ۔
قدیم تہذیبوں اورمذاہب کا مطالعہ سے انسانی ارتقاء کے مراحل سمجھ آتے ہیں۔ قدیم ہندوستان،چین، ایران، دریائے نیل کی قدیم ثقافتوں ، عقائد، رسوم و رواج اور حکمرانی کے انداز کے علم کے لیے یہ کتاب “قدیم تہزیبیں اور مذاہب” ایک شاہکار کا درجہ رکھتی ہے۔
There are no reviews yet.