Japan ki maqbool kahaniyan


1,990.00

کتاب: جاپان کی مقبول کہانیاں

ترجمہ و تہذیب: شفیع عقیل

کہانیوں کی تعداد : 106

صفحات: 648؎

جاپان کی مقبول کہانیاں معروف ادیب و شاعر شفیع عقیل کے شبانہ روز محنت کا ذخیرہ ہے۔ اس مجموعے میں جاپانی لوک کہانیاں، جاپانی لوک داستانیں ، جاپانی لوک کتھائیں اور جاپانی لوک حکایتیں مرتب کی گئی ہیں۔ ان چاروں کتاوں کی تمام کہانیاں جاپانی لوک ادب سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ایک ہی کتاب ” جاپان کی مقبول کہانیاں” میں جمع کردی گئیں ہیں تاکہ قارئین ان کا ایک ساتھ مطالعہ کرسکیں۔

شفیع  عقیل نے اس کتاب” جاپان کی مقبول کہانیاں”کو ترجمہ کرنے کے دوران بیسیوں کتابیں جاپان منگوائیں ، انکی ثقافت، تاریخ ، اقدار، روایات اور عقائد کا نظرِ عمیق مطالعہ کیا۔  اس کے لیے انہوں نے جاپان کا  تحقیقی دورہ کیا جس میں ان مقامی ادباء سے رہنمائی حاصل کی جو  جاپان کے ادب پہ  مہارت رکھتے تھے۔

شفیع عقیل کی پنجابی لوک کہانیوں کا ترجمہ سات زبانوں میں ہوچکا ہےاور عالمی فولک کہانیوں کے مجموعے کی گیارھویں جلد ان کہانیوں پہ مشتمل ہے۔ اس کتاب کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اس میں ان کہانیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے مجموعے اب دستیاب ہی نہیں  ہیں۔

شفیع عقیل کا کتاب ” جاپان کی مقبول کہانیاں کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے ان کہانیوں کی تہذیب و ترجمہ کرتے  وقت پنجابی لوک ادب پہ کام کرنے والے مستشرق سر رچرڈ ٹمپل کے اس مقولے  پہ عمل کیا ہے۔

” کوئی وجہ نہیں کہ انہیں ادبی لحاظ سے تاحدِ امکان دلچسپ نہ بنایا جائے بشرطیکہ ان کی صحت میں فرق نہ آنے پائے”

Category: Tags: ,

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Japan ki maqbool kahaniyan”

There are no reviews yet.