کتاب کا نام : تجارتی لوٹ مار کی تاریخ اور نام نہاد آزاد منڈی کی معیشیت
(تجارت کی آزادی کا مسئلہ، گلوبلائزیشن اور ڈبلیو آر ٹی قبل مسیح تا 1990)
مصنف: سید عظیم
صفحات:688
تجارتی لوٹ مار کی تاریخ اور نام نہاد آزاد منڈی کی معیشیت ایک ایسی کتاب ہے جس میں تجارت و معیشیت سے متعلق قدیم نظریات، جنگوں سے بدلتی معاشی حکمتِ عملیاں و نظریات، تاریخ کا جدلیاتی منظر نامہ، آزاد منڈی ، سوشلسٹ معاشی افکار اور نیولبرل معاشی نظریات کا احاطہ کیا ہے۔
قدامت پسندی ، سماجی عدم مساوات اور سرمائے سے محبت کے اصولوں پہ مبنی تجارتی لوٹ مار اور آزاد منڈیوں کی ارتقائی اشکال نے طبقات کو مزید واضح کردیا ۔ مادیت پسندانہ افکار کی روشنی میں اس ارتقاء کا مطالعہ ہی سیاسی ، سماجی و معاشی عدم استحکام کو سمجھا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب تجارتی لوٹ مار کی تاریخ اور نام نہاد آزاد منڈی کی معیشیت اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب سے بہت سے سیاسی و معاشی سوالات کے جواب میسر آئیں گے۔
اس کتاب کے اختتامی ورق پہ معروف پاکستانی معیشیت دان اکبر زیدی کا قول نقل کیا گیا ہے ” جن چیزوں سے اکنامک لبرلائزیشن بنی ہےاس کا سرسری جائزہ بھی دکھا دیتا ہے کہ یہ سٹرکچرل ایڈجسٹمنٹ پروگرام کے کتنا متوازی ہے”
کتاب کے مصنف سید عظیم ترقی پسند سیاسی رہنماء اور مفکر ومصنف ہیں۔ جن کی عمر کا طویل حصہ سیاسی سوالات کو ڈھونڈنے ، مطالعہ کرنے، اسٹڈی اسرکل منعقد کرنے ، سوالات کے جواب دینے، لکھنے اور ترقی پسند افکار کو عام کرنے میں گزری ہے۔ یہ کتاب ان کی علم دوستی اور علمی بلندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
There are no reviews yet.