دولت ہی دولت
Dolat Hi Dolat book |Wealth Beyond Reason book
Dolat Hi Dolat book |Wealth Beyond Reason book
اگر آپ عام طور پر کتابوں کے ’تعارف‘ کو پڑھنا زحمت سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں تو براہ مہربانی اس بار اس سے گریز کریں کیونکہ اس کتاب کا تعارف ہی اس کی اساس ہے۔
یہ تعارف آپ کو تمام کتاب کے بارے میں بتاتا ہے۔ اس کتاب کا ایک مقصد ہے اور وہ آپ کو یہ بتانا ہے کہ زندگی میں آپ جن چیزوں کو سوچتے یا جن کی خواہش کرتے ہیں ان کو کیسے حاصل کیا جائے اور آپ اپنے خوابوں کی دنیا کے مالک کیسے بن سکتے ہیں لیکن اس بات کو بیان کرنے کے لیے کوئی خیالی پلاؤ پکانے یا کسی نئے فلسفے کی پیروی کرنے کی تبلیغ سے بات نہیں بنے گی کیونکہ ایسا کرنا محض بددل کرنے کا سبب بنے گا۔
اس کتاب میں بیان کردہ اصول
کتاب میں بیان کردہ اصول ایک اہم راز کا سا درجہ رکھتے ہیں۔کیونکہ دنیا کے کامیاب ترین لوگ بھی جب ان اصولوں سے فیض یاب ہورہے تھے۔ تو یہ ان کی شعوری کوشش نہیں تھی ۔ یہ کتاب اس بات پر روشنی ڈالتی ہے۔ کہ دنیاکے کامیاب ترین لوگوں میں کیا بنیادی مماثلت ہے۔ اور اس بنیادی سانجھی خصوصیت کو اپنا کر کوئی بھی کامیابی کی سیڑھی کیسے چڑھ سکتا ہے ۔ ایسا کرنے کے لیے یہ کتاب سائنس کی کچھ ایسی پرتوں کا سہارا لیتی ہے ۔جو اکثریت کی آنکھوں سے اوجھل رہتی ہیں۔
جب میں نے ان اصولوں کو دریافت کیا تو میں اپنی زندگی میں معاشی طورپر بہت جدوجہد کر رہا تھا۔ میں،دیگر خوش حالی کے کوچز کی طرح‘بس باتیں ہی کررہا تھا لیکن ’پیسے‘کا مسئلہ اپنی جگہ پرموجودتھا۔ مجھے یقین تھا (اور اب بھی ہے)کہ جو میں پڑھا رہا ہوں وہ سچ ہے تاہم اس معمّے کے کچھ ایسے حصہ تھے جو کہیں گُم ہوگئے تھے۔ آخرِکار میں نے معمے کے وہ گم شدہ حصے ڈھونڈ نکالے اور چند ہی مہینوں میں مَیں نے اپنی زندگی بدل ڈالی۔ اس میں آپ کو بتائوں گا کہ آپ کس طرح یہ کر سکتے ہیں۔
اصولوں کا ’استاد‘
میں آپ کو بتائوں گا کہ ان اصولوں کا ’استاد‘ہونا کیسا انوکھا یا عجیب کام ہے۔ میں اس کتاب میں آپ سے پیسے بنانے کے ایسے بہترین اصول شیئر کروں گا آپ کو ان سے زندگی میں وہ سب کچھ ملے گا جس کی آپ خواہش کرتے چلے آئے ہیں بس آپ سمجھیں کہ وہ جادو کے وہ خزانے ہیں جن کا ہمیشہ سے انتظار ہوتا چلا آیا ہے۔ اس کتاب کا نام دولت ہی دولت اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ آپ قانون کشش کو استعمال کرتے ہوئے بہت زیادہ دولت کما سکتے ہیں۔ پہلے پہل یہ منطقی بات نہیں لگتی لیکن بعد میں یہ ایک مکمل اور سائنسی حققیت لگنے لگتی ہے۔
ہر چیز میں انرجی موجود ہے
جب آپ یہ بات سمجھنا شروع کر دیتے ہیں کہ ایک نظام کے تحت ہر چیز میں انرجی موجود ہے اور یہ جان لیتے ہیں کہ یہ انرجی کس طرح کام کرتی ہے تو آپ کی ذات سے ایک ایسی طاقت جنم لے گی جو معجزاتی ہوگی۔ ہم اس سب پر اس کتاب کے مندرجات میں تفصیل سے بات کریں گے۔ موجودہ کتاب،جس کا آپ مطالعہ کررہے ہیں،اسے آپ میرے سفر میں ایک سنگ میل کا درجہ دے سکتے ہیں۔ یہ ایسی کتاب ہے جس سے مجھے یہ موقع ملا کہ میں اپنے تجربات کو آپ کے ساتھ شیئر کروں تاکہ آپ کو بھی ان اصولو ں کا علم ہوسکے۔ میں نے ان اصولوں کے ذریعے بہت کچھ پایا ہے۔
آخرمیں یہ یاد رکھیے کہ اس کتاب میں مہیا کیے گئے حقائق بہت شاندار اور پُرجوش کردینے والے ہیں اور یہ کتاب قانون کشش کی جادوئی طاقت کے ذریعے لامحدود اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے آپ کے لیے ایک مکمل ہینڈ بک کی حیثیت رکھتی ہے۔
کتاب کے بارے میں معروف لوگوں کی آرا ء اور تعریفی کلمات
’’دولت کو انسان پر آشکار کرنے کے لیے یہ کتاب شاندار ہے۔ میں نے ایسی کتاب کئی عشروں میں پہلی بار دیکھی ہے۔اس کا مطالعہ کریں اور لامحدود طور پر دولت مند ہوجائیں‘‘۔ (ڈاکٹر جوء وائٹل،نمبر ون رائٹر، ’’روحانی مارکیٹنگ‘‘)
’’وہ لوگ جو اپنی زندگی میں اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتے ہیں انہیں اس کتاب کا مطالعہ ضرورکرناچاہئے۔ باب ڈوئیل نہایت مئوثر انداز میں آپ کو ’وہ‘ بننے میں مدد دیتے ہیں جو آپ بننا چاہتے ہیں‘‘۔ (این ٹیلر، مصنف’انّر ہیلنگ)
’’مجھے اس کتاب سے پیار ہے اور میں اس کا مطالعہ کرنے کے لیے آپ کولازمی تجویز کروں گا۔اس میں بیان کیے گئے تصورات بہت ہی طاقتور ہیں۔ یہ کتاب ہر اس انسان کے لیے ہے جو اپنی حدود سے بالاتر ہو کر فراوانی کی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ کیا زندگی اتنی آسان بھی ہو سکتی ہے!!یہ کتاب آپ کو واضح طورپر بتاتی ہے کہ کیسے زندگی گزارنی ہے‘‘۔
(سُوزی ڈائوسن،مصنف،’وجدانی کوچ‘)
’’اس کتاب کو کھولئے،پڑھئے اور ان تحائف کے لیے اپنی ذات کو کھول دیجئے جو باب ڈوئیل آپ کے لیے لے کر آیا ہے۔یہ آپ کے لیے ایک گائیڈ ہے۔اس کتاب کا مطالعہ بار بار کریں اور آپ وہ فصل بوئیں گے جو آپ کو بار بار پھل دے گی۔
(میرلن جادوگر،مصنف،’میرلن کا پیغام‘)
Usama –
Awesome
Usama –