بچوں کی تعلیم و تربیت
(بچوں کی نفسیاتی اور تعلیمی رہنمائی پر لاجواب کتاب)
مصنف: میری لارنس، میری فرینک
مترجم: محمد افضال
صفحات : 408
کتاب ” بچوں کی تعلیم و تربیت” درحقیقت جدید طبی ، نفسیاتی اور تعلیمی نظریات کے مطابق بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشووونما اور تعلیم و تربیت کے رہنما اصولوں پہ مشتمل ہے۔ جسے میری لارنس اورمیری فرینک نے نہایت خلوص ، محنت اور جدید علوم کے تقاضوں سے ہم آہنگی کے ساتھ مرتب کیا ہے۔
کتاب ” بچوں کی تعلیم وتربیت” میں مصنف والدین وسرپرستان سے مخاطب ہے ۔ یہ کتاب جدید نفسیاتی و سائنسی اصولوں پہ مبنی ہے اور ان اصولوں پہ عمل پیرا ہوکے نسلِ نو کو تخریب کاری، جرائم ، مثبت ناقدانہ سوچ اور تحمل و برداشت کا پیکر بناکے ایک قابل کارآمد شہری بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
مصنف اس کتاب کے بارے میں رقم طراز ہے کہ ” ہماری روایات کا مرکزی عقیدہ انفرادی شخصیت کی عظمت اور اہمیت پہ مبنی ہے ہم انسان کے وقار—— خواہ مرد ہو یا عورت یا بچہ کامل اعتماد رکھتے ہیں ۔ اسی طرح اس بات پر بھی ہمارا ایمان ہے کہ محبت کی قوت انسان کی پرامن اور افادی صلاحیتوں کو بیدار کردیتی ہے۔
اس کتاب میں اسکول، گھر، کھیل کے میدان، بنیادی تعلیم، فکر، جسمانی افزائش، ذہنی افزائش، فکری افزائش، جنسی علم، جنسی اختلاف، نظم و ضبط، کتاب بینی کی طرف توجہ، مشاغل اور برداشت پہ سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔
بچے آپ کی آنکھوں کا تارہ اور سرچشمہ ہے ان کی تربیت کے لیے یہ کتاب ایک معرکتہ الآراء کی حیثیت رکھتی ہے۔
There are no reviews yet.