How To Pass Any Exam کسی بھی امتحان میں کامیابی

(2 customer reviews)

600.00

Compare

کسی بھی امتحان میں کامیابی

Ksi Bhi Imtehan Main Kamyabi کسی بھی امتحان میں کامیابی

تعارف

کوئی بھی بے وقوف کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے، ڈاکٹر برائن ڈنکالف کہتے ہیں، ذہانت اس میں ہے کہ درست جوابات دیے جائیں۔ کرنا کہنے کی نسبت کافی مشکل ہے، یہ مقولہ امتحانی امیدواروں کو کافی کڑوا لگتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ ڈاکٹر برائن ڈنکالف کہتے ہیں آپ کتاب کا مطالعہ کیجئے آپ کو سارے سوالوں کا جواب مل جائے گا۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر لوگ ان سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ لیکن حقیقتاً پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ امتحانوں میں کامیابی کی بنیادی تکنیکس کافی آسان ہیں اور انہیں یوگا سے لے کر، نیوکیئر فزکس تک کسی بھی مضمون میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب  کسی بھی امتحان میں کامیابی امتحانوں سے متعلقہ ان سوالات کا جواب فراہم کرتی ہے۔
دہرائی Revisionکیسے کی جائے ؟
مشکل مضامین سے کیسے نمٹا جائے؟
پیپر کو کیسے پڑھا جائے (جی ہاں، واقعی، آپ یہ بات سن کر حیران ہوں گے کہ زیادہ تر لوگ اس لیے ناکام ہوتے ہیں کہ وہ پیپر کو صحیح طرح سے سمجھ نہیں پاتے)۔
امتحانوں کے دوران اپنے وقت کا صحیح استعمال کیسے کیا جائے؟

کار چلانا ایک سادہ سی بات

امتحانوں کے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو یہ کتاب آپ کی اس سلسلے میں رہنمائی کرتی ہے۔ ”کسی بھی امتحان میں کامیابی“ ایک ایسی کتاب ہے جو صرف آپ کے لیے ہے۔ یہ کوئی بات نہیں کہ آپ کیا کرتے ہیں‘اصل بات یہ ہے کہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔ کار چلانا ایک سادہ سی بات ہے۔ آپ کا بایاں بازو کلچ پیڈل پر استعمال ہوتا ہے۔ آپ کا دایاں پاؤں ایکسیلیٹر پر ہوتا ہے اور بعض اوقات بریک پر ہوتا ہے۔ لہاذہ آپ اپنے ہاتھوں کو سٹیرنگ وہیل چلانے کے لیے اور ایک ہاتھ کو عام طور پر گیئر بدلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ہر شخص اسی طریقے سے کار چلاتا ہے کار چلانے کا کوئی دوسرا طریقہ نہیں ہے۔ تاہم پھر بھی کچھ بہت خطرناک ڈرائیور ہوتے ہیں اور کچھ بہت اعلیٰ وارفع۔ بات یہ نہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں بلکہ بات یہ ہے کہ وہ کس طرح سے ڈرائیونگ کرتے ہیں- امتحانات سے نمٹنا اس سے مختلف نہیں ہے۔ میرا یقین کریں کچھ اچھے طریقے ہوتے ہیں اور کچھ برے۔ بُرے طریقوں میں آپ بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں اور تیاری پر بہت محنت کرتے ہیں پھر بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔

امتحان کے نتائج کا فیصلہ

بہت سے معاملات میں امتحان کے نتائج کا فیصلہ طالب علم کے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے بہت پہلے کر لیا جاتا ہے۔ نہیں… ممتحن پہلے ہی کامیاب ہونے والوں اور ناکام ہونے والوں کو منتخب نہیں کرتا بلکہ طالب علم ہی اس کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ ان کی امتحان کی تیاری پر منحصر ہوتا ہے۔

غیرفطری فریبیاں

ان لوگوں کے لیے ہدایات کہاں ہیں جو کہ مکمل طور پر ان غیرفطری فریبوں میں مبتلا ہیں۔ کتنے ٹی وی پروگرام امتحانات کا مسئلہ حل کرتے ہیں۔ کتنے میگزین یا کتابیں ہمیں اس بارے میں معلومات دیتی ہیں؟ جب یہ بات درست ہے کہ مخصوص مضامین کے لیے کتابیں اور عاجلانہ نصاب ہیں‘ پھر بھی تمام امتحانات کے لیے مضمون کے قطع نظر یہ کتاب اس کمی پر قابو پانے میں مدد دے گی۔ لیکن کیسے؟

یہاں آپ کو نہ تو اعادہ نوٹس ملیں گے۔ اور نہ ہی امتحانی پرچہ جات کے نمونے‘ یہاں پر عملی طور پر کچھ تجاویز ہیں۔ کیونکہ کوئی بھی کتاب ہر مضمون کا مکمل طور پر احاطہ نہیں کر سکتی۔ لیکن اصل بات یہ ہے۔ کہ ان کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امتحانات کے مسائل یعنی کسی بھی امتحان کے مسائل کا جواب اس سے بہت سادہ ہے جیسا کہ ہم اس میں دیکھیں گے۔ یہ ایک ایسی انوکھی کتاب ہے جو کسی بھی طرح کے امتحان میں کامیابی کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Kisi bhi imtehan main kamyabi fehrist mazameen in PDF

Based on 2 reviews

5.0 overall
2
0
0
0
0

Add a review

  1. Usama

    Good book

    Usama

  2. Usama

    Good book
    For self motivation

    Usama