Recommended Products
Shop
Showing 1–24 of 182 results
- Health, Weekly Deals
Ap Sugar Sy Mehfoz Rah Skty Hain
شوگر ایک بہت عجیب آزمائش ہے۔ کیونکہ یہ انسانی جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے ڈاکٹرز اِسے بیماریوں کی ماں کہتے ہیں۔ سائنسی معلومات اور میڈیکل ریسرچ نے بہت سے بند دروازے کھولے ہیں۔ ابھی تک کی تحقیق کے مطابق شوگر کے علاج میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ یقینا قدرت یہ چاہتی ہے کہ مشکلات کی اِس دنیا میں انسان اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال سیکھے۔
شوگر کے علاج میں بنیادی اہمیت آپ کے لائف سٹائل کو ہے، یعنی اپنے طرزِ زندگی کو مثبت طریقے سے بدلنا۔ اِس سفر میں کامیاب انسان اپنی روحانی صلاحیتوں کو بیدار ہوتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ جسمانی اور روحانی تسکین حاصل کرتا ہے۔ نتیجتاً اِس کامیابی کے احساس کو بندہ دوسرے انسانوں تک منتقل کرنے کا سوچتا ہے۔
مصنفہ نے ایک بہت ترقی یافتہ ملک کے شہری کے طور پر اپنی زندگی کا سفر شروع کیا۔ 26 سال کی عمر میں شوگر ہوگئی تو زندگی میں سے سکون نام کی چیز غائب ہوگئی، حتیٰ کہ اس سرگردانی میں 48 سال کی عمر میں شادی رچائی اور زندگی بدل گئی۔ خوبصورت رفاقت کے نتیجے میں کھوئی ہوئی صحت، ہمت اور طاقت واپس آنے لگی۔ زندگی کے بامقصد ہونے کا احساس جاگا تو شوگر کی مختلف تنظیموں میں شمولیت اختیار کرلی۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز، ماہر غذائیات، ایجوکیٹرز سے رابطے میں رہنے لگیں۔ علمی پیاس میں اضافے کی طلب نے یہ رابطے اتنے مضبوط کر دیئے کہ مصنفہ نے اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ یہ کتاب مصنفہ کے اپنے تجربے کی ایک خوبصورت کہانی ہی نہیں بلکہ شوگر سے متاثرہ افراد کے لیے جدوجہد سے بھرپور ایک پیغام ہے۔
سائنٹیفک معلومات کی بنیاد پر مصنفہ نےاپنے ہر تجربے اور نصیحت کو مدلل طور پر پیش کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زندہ انسان اور زندہ قومیں اپنے علم، کامیابی اور خوشیوں کے راز چھپاتی نہیں بلکہ اِن معلومات کو عام پھیلایا جاتا ہے کہ انسان کا دنیاوی سفر خطرات سے محفوظ تر ہو جائے۔ یہ کتاب معلومات اور راہنمائی کا ایک نادر نمونہ ہے۔SKU: n/a - Self-Help
Behtreen Qarkardgi Mumkin Hay
ے شمار انسان زندگی نہیں جیتے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم اس وقت بہترین زندگی گزاریں گے کہ جب ہمارے پاس بہت سا وقت ہوگا یا ہم وہ کام مکمل کرلیں گے جن کی وجہ سے ہم ابھی دباؤ میں ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو یہ بتاتے کہ جب ہمارے حالات میں ٹھہراؤ آئے گا تو ہم زیادہ محبت کرنے والے اور جوشیلے ہوجائیں گے۔ ہم خود سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جب ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو ہم جسمانی حالت بہترین کرلیں گے اور صحت بخش غذا کھانا شروع کردیں گے۔ اگرچہ ہم میں سے ہر ایک یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمارے پاس ’’ابھی‘‘ سے زیادہ بہتر وقت کبھی بھی نہیں آئے گا کہ ہم بہترین زندگی گزارنے کے قابل ہوپائیں
پڑجاتے ہیں۔ پھر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں، اور مہینے برسوں میں ڈھل جاتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ اس کا ادراک ہو، زندگی بیت جاتی ہے۔اور اکثر لوگ جب اپنے بستر مرگ پر ہوتے ہیں تو کف افسوس مل رہے ہوتے ہیں کہ جب موقع تھا، انھوں نے کافی رسک نہیں لیے کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرپاتے یا اپنے پیاروں کو بھرپور پیار دیتے۔
آپ کے پاس اضافی دن نہیں ہیں۔ آپ کے پاس بے معنی دن بھی نہیں ہیں۔ آپ کے پاس آج ہی وہ مثالی دن ہے کہ جس دن آپ اپنے لیے وہ انتخاب کریں جو آپ عرصہ سے چاہتے رہے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے جیسا بننا چاہتے ہیں۔ آج ہی وہ دن ہے کہ جس دن آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ مجھے وہ غیر معمولی جسمانی صحت حاصل کرنی ہے یا اپنے کام میں ذہین لیڈر بننا ہے یا انسان کی حیثیت سے مزید بہتر ہونا ہے یا مزید خطرات لینا اور اپنے خوفوں کی سمت بڑھنا ہے۔میرے نزدیک، لیڈرشپ یہی ہے۔ موجود لمحے کو استعمال کرتے ہوئے دوسرو ں کیےلئے ایک ایسی مثالی زندگی بن جانا کہ جو ایک انسان کی حیثیت سے بہت ہی مضبوط ہو۔ یہ سوچنا جاری رکھیے کہ آپ کی بہترین زندگی کیسی ہوسکتی ہے۔ ’بہتر ادراک کے ساتھ آپ بہتر انتخاب کرسکتے ہیں اور جب آپ بہتر انتخاب کریں گے تو آپ کو بہتر نتائج ملیں گے۔‘‘کے مصنف رابن شرما کی یہ عظیم کتاب جو اب تک دنیا کے 62 ملکوں کی 75 زبانوں میں ترجمہ ہوکر 40 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے اب اس کو اردو کا جامہ پہنایا گیا ہے۔جس میں شخصی اور فنی مہارتوں ،رویوں کی تشکیل کی تکنیکس کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
SKU: n/a - Politics
Bhutto Khandan Shahadtun Ka Safar
بھٹو خاندان نے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے جناب ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو میں اس وقت کیا جب 1974ء میں بھارت نے ایٹمی دھماکہ کرکے طاقت کا توازن اپنے حق میں کر لیا جس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جناب بھٹو نے بھارت کی بالادستی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہو گئے۔لیکن پاکستان پر بھٹو خاندان کی گرفت کے بعد جو کچھ اس خاندان پر بیتی وہ سب تاریخ کا حصہ ہے ۔بھٹو خاندان کے خلاف سازشوں کی ساری تاریخ اس کتاب میں بیان کرد ایٹمی قوت بنانے کا خواب ایوب دور میں ہی دیکھنا شروع کر دیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومتی گئی ہے۔
SKU: n/a