,

Bachun ki Ghiza aur Sehat


600.00

Compare

 بچوں کی غذا اور صحت

( شیر خوار اور برھتے ہوئے بچوں کے لیے صحت افزا  غذائیں اور حفظانِ صحت کے گرانقدر اصول)

مصنف: جین بیکر

ترجمہ و اضافہ : ڈاکٹر مختار احمد

صفحات : 144

کتاب” بچوں کی غذا اور صحت” اس غرض سے تحریر کی گئی ہے  تاکہ ہم اپنے نونہالوں کی غذائی  ضروریات اور بچپن کے مسائل اور بیماریوں کو سمجھیں اور انکی نشوونما میں دلچسپی لیں تاکہ ہماری نئی نسل صحت مند نسل ہو۔

آج کے بچے کل  کے جوان ہیں ، ان کو آج کھلائی گئی غذا ان کی صحت اور جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہے ۔ اس کے علاوہ بچپن کی اکثر بیماریوں اور علامات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ معمولی بیماری بگڑ کر بچے کے لیے مستقل تکلیف یا معزاری کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

کتاب ” بچوں کی  غذا اور صحت” درحقیقت  جدید سائنسی تقاضوں اور  تحاقیق کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے تاکہ طفلانِ وطن کے جسم کی مناسب افزائش ممکن ہو اور جسم کی بہتر افزائش  انکے بہتر ذہنی نشوونما میں ممد و معاون ہوتی ہے۔ ایک بہتر ذہن ایک قابل اور کار آمد شہری بننے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس کتاب میں شیر خوار بچوں کی غذا ، ٹھوس غذا کا وقت،  ، جڑواں بچوں کی ماؤں کی مشکلات، انگوٹھا چوسنے کی عادت سے لے کے کھانے کے طریقے اور ترغیب پہ سیر حاصل گفتگوکی گئی ہے جو قاری کے لیے اطمینان کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔۔۔۔

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Bachun ki Ghiza aur Sehat”

There are no reviews yet.