Zindagy main kia ahm hai?


1,000.00

Compare

کتاب: زندگی میں کیا اہم ہے ؟

(اپنے کام اور سوچ میں دوسروں سے نمایاں بنیں )

مصنف: عاطف مرزا

صفحات: 256

زندگی میں کیا اہم ہے؟ ایک ایسی کتا ب ہےجس کا مقصد اپنے کام کو غیر معمولی بنانا اور خود آگہی کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ اسی راستے کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔ اس راستے کا انتخاب زندگی کو ایک عام سی شے نہیں رہنے دیتا بلکہ اسے ایک شاہکار میں تبدیل کردیتا ہے۔  کامیاب اور مطمئن لوگ ذاتی ترقی پر یقین رکھتے  ہیں وہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کا سفر جاری رکھتے ہیں ۔ وہ اپنی سوچ ، اپنی گفتگو، عادتوں اور رویوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور رویوں کو مزید اچھا بنانے کی خواہش ہر وقت موجود رہتی ہے۔

کتاب ” زندگی میں کیا اہم ہے؟ کے مصنف عاطف مرزا کا شمار ہیومن پوٹینشل  پہ کام کرنے والے نامور ماہرین میں ہوتا ہے۔ ٹرینر اور موٹی ویشنل اسپیکر ہیں ۔ وہ یونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فاسٹ یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی جیسے ممتاز اداروں کے ساتھ تدریس اور تحقیق کے حوالے سے دس سا ل سے زائد وابسطہ رہے۔

خود شناسی، کامیاب شخصیت، شکرگزاری، انسانی ذہانت کا بدلتا تصور، شکرگزاری اور فیصلہ سازی کے امور کی فہم و فراست کے لیے کتاب ” زندگی میں کیا  اہم ہے” ایک معرکتہ الاراء کی حیثیت رکھتی ہے۔

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Zindagy main kia ahm hai?”

There are no reviews yet.