Kamyabi or Khushi Kay 7 Asool کامیابی اور خوشی کے 7 اصول


800.00

Compare

کامیابی اور خوشی کے 7 اصول

Kamyabi or Khushi Kay 7 Asool|کامیابی اور خوشی کے 7 اصول

کامیابی اور خوشی کے 7 اصول 

رابن شرما کی انگریزی کتاب “دی مونک ہو سولڈ ہز فراری “کا بہترین اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اب تک دنیا کی مختلف بیالیس زبانوں میں ترجمہ ہوکر20لاکھ سے زیادہ فروخت ہوچکی ہے۔  کتاب اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور اپنی منزل تک پہنچنے کی ایک سحر انگیز کہانی ہے جو اپنے قاری کو سکھانے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی کرتی ہے۔ رابن شرما خود اپنی

انسان کے لیے کامیابی اور خوشی کے کچھ اصول

یہ ایک بہت ہی خاص پراجیکٹ ہے جو بہت سے لوگوں کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی ٹیم،خاص کر شرما لیڈر شپ انٹرنیشنل میں اپنی فیملی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں‘ جن کے جذبے اور حوصلے نے اس کتاب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بہت محنت کی۔آپ کی اپنے کام سے لگن اور شوق ہی مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
رابن شرما ایک ہندوستانی دانشور ہیں۔انہوں نے ہندوستان کی قدیم روایت سے نئے عہد کے انسان کے لیے کامیابی اور خوشی کے کچھ اصول پیش کیے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ ایک غلط فہمی موجود ہے. کہ شاید سارے علوم اور تجربات جدید عہد سے وابستہ ہیں اورپرانے عہد کا انسان صرف اندھیروں اور غاروں میں رہتا رہا ہے۔

یہ کتاب بتاتی ہے کہ ایسا نہیں بلکہ قدیم انسان کے تجربے اور مشاہدے سے نئے عہد کا انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور انہوں نے ثابت بھی کیا ہے کہ آج کے اس ڈیجیٹل عہد کی بے سکونی اور بے یقینی کو پرانے عہد کے تجربے کی مدد سے آپ ختم کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک پُرسکون زندگی دے سکتے ہیں۔

کتاب کو ایک کہانی کی شکل میں لکھا ہے

مصنف نے کتاب کو ایک کہانی کی شکل میں لکھا ہے اور بہت ہی خوبصورت اور دل لبھانے والے انداز میں زندگی کے مشکل ترین حقائق کو قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس میں بیش تر باتیں شاید آپ نے کہیں اور بھی پڑھی یا سنی ہوں. لیکن یہاں اس کو پیش کرنے اور بیان کرنے کا انداز مصنف ہی کا خاص کارنامہ ہے۔ شاید یہ ہمیں اور کہیں نہ ملے۔ زندگی کے فلسفے کے مشکل ترین حقائق کو کہانی اور سہل انداز میں بیان کرنے کا اسلوب بہت قدیم ہے. دنیا کے تمام بڑے مذاہب میں بہت سے مشکل ترین حقائق کو کہانی اور واقعات کے قالب میں ڈھالا گیا ہے. تاکہ انسان کی دلچسپی برقرار رہے۔

اس کتاب کے بارے میں دیگر مصنفین کے تعریفی کلمات 

’The Monk Who Sold His Ferrari‘ ایک خزانہ ہے جو ایک خوشحال اور کامیاب زندگی کا طاقتور فارمولہ بھی ہے۔رابن ایس شرما نے صدیوں پرانے علم اور حکمت کو جمع کر کے آج کے اس پُرآشوب دور میں ہم تک پہنچایا ہے۔میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔‘‘‘
(جوء ٹائے،مصنف’ کبھی خوف کی وجہ سے کوشش ترک نہ کرو‘)
’’یہ ایک شاندار کتاب ہے۔رابن شرما آنے والے دور کااوگ مینڈینو ہے‘‘۔

ڈوٹی والٹرز کی نصیحت

(ڈوٹی والٹرز،’مصنف بولو اورامیر ہو جائو‘)
’’سیلف ہیلپ کی دنیا میں نصیحت کو سمجھنے کے لیے ایک نئے انداز میں بات کی ہے‘‘۔
(کین ویگوٹسکی،مصنف’الٹی میٹ پاور‘)
’’زندگی کو اپنی مرضی سے گزارنے اور اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے یہ واقعی ایک بہت اچھی کتاب ہے‘‘۔
(جسٹن اور میخائل ٹامز،’نیو ڈائیمینشنز ریڈیو کے بانیان)
’’رابن شرما نے ایک دلچسپ کہانی لکھی ہے جو قدیم اصولوں کو بہترین زندگی کے فلسفے میں بدل دیتی ہے۔یہ کتاب آپ کی زندگی بدل دے گی‘‘۔
(ایلائن سینٹ جیمز،مصنف’اندرونی سادگی‘و’اپنی زندگی کو سادہ بنائیں‘)
’’انفرادی خوشی،بہتر زندگی اور شخصیت میں بہتری کے لیے یہ ایک شاندار کہانی ہے۔اس میں ایسی حکمت آموز باتیں اور تکنیک ہیں جو ہر انسان کی زندگی بدل سکتی ہیں‘‘۔
(برائن ٹریسی،مصنف ’زیادہ سے زیادہ کامیابی‘)
’’رابن شرما کے پاس ایک ایسا پیغام ہے جو ہم سب کی زندگی بدل سکتا ہے۔اس نے اس مصروف دور میں بھی بہترین کتاب لکھی ہے‘‘۔
(اسکاٹ ڈی گرامو،سابقہ پبلشر،’سکسیس میگزین)
’’ایک دلچسپ کہانی جو پڑھنے کے ساتھ لطف اندوز بھی کرتی ہے‘‘۔
(پائولو کوئہلو)

kamyabi or khusshi k 7 Asool Fehrist Mazameen
:کامیابی اور خوشی کے 7 اصول: رابن شرما کی انگریزی کتاب “دی مونک ہو سولڈ ہز فراری “کا بہترین اردو ترجمہ ہے یہ کتابدنیا کی مختلف بیالیس زبانوں میں ترجمہ ہوکر20لاکھ سے زیادہ فروخت ہوچکی ہے۔
kamyabi or khusshi k 7 Asool Fehrist Mazameen
:کامیابی اور خوشی کے 7 اصول: رابن شرما کی انگریزی کتاب “دی مونک ہو سولڈ ہز فراری “کا بہترین اردو ترجمہ ہے یہ کتابدنیا کی مختلف بیالیس زبانوں میں ترجمہ ہوکر20لاکھ سے زیادہ فروخت ہوچکی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

kamyabi or khusshi k 7 Asool Fehrist Mazameen in PDF

Category:

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Kamyabi or Khushi Kay 7 Asool کامیابی اور خوشی کے 7 اصول”

There are no reviews yet.