Sadyun ky Raaz صدیوں کے راز


1,000.00

Compare

صدیوں کے راز

Sadyun ky Raaz صدیوں کے راز

تعارف

Sadyun ky Raaz صدیوں کے راز

’’صد یوں کے راز‘‘ ایک سیلف ہیلپ کلا سیک ہے۔ جسے رابرٹ کو لیئرنے لکھا ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ پرُ خیز ہے۔ یہ خود شنا س اور کا ئنا تی سچائیوں سے ایک بھر پور خزانہ ہے۔ اس کا ہر صفحہ آپ کو کا میابی کی تحریک دیتا ہے۔ یہ کتاب ’’سیلف ہیلپ بکس ‘‘کی درجہ بندی میں خوشحالی حاصل کرنے کے لیے ایک کلاسیک کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر آپ ایک کا میاب زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تو یہ کتاب آپ کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔
رابرٹ کولیئرکا انداز مکالماتی ہے۔ اور کسی نقطہ کو سمجھانے اور واضح کرنے کے لیے وہ اسے دہرانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ آپ ایک دفعہ شروع کر نے کے بعد اسے ختم کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اس کا انداز بیان آسان اور پُرکشش ہے۔

قارئین کے خطوط  

یہ کتاب آپ میں جو ش اور ولولہ بھر دے گی۔ اِسے پڑھنے کے بعدبہت سے کام جنہیں آپ نا ممکن سمجھتے تھے وہ کر نا ممکن ہوجا ئیںگے۔
کتاب کے آخر میںوہ منتخب خطوط بھی دیئے گئے ہیں ۔جن میں قارئین نے رابرٹ کولیئر کو آگاہ کیاہے ۔کہ کس طرح (The secret of ages)نے ان کی زندگی بدل ڈالی۔ پہلی بار کتاب کا مطالعہ کرنے سے یہ جاننا مشکل ہے۔ کہ کس طرح اس نے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا۔ لیکن جب آپ اس کتاب سے سچے قاری کا سا رشتہ قائم کرلیں گے۔ تو آپ محسوس کریں گے کہ اس کا پیغام کہ آپ اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں بہت ہی مؤثر ہے۔ اور کتاب میں ایسے حقائق موجود ہیں کہ اگر آپ ان پر عمل کریں تو آپ کو حسب خواہش کامیابی نصیب ہو سکتی ہے ۔

کا میابی کا جذبہ

کا میابی کا جذبہ بر قرار رکھنے کے لیے ایسی کتابیں پڑھنا بہت ضروری ہیں۔ اس سے آپ کو ایک نئی توا نائی ملے گی۔ نئے آئیڈیاز ملیں گے۔اورآپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کا میا بی کو کیسے حاصل کیا جا ئے ؟اس کتاب میں ایسے طریقوں کو واضح کیا گیا ہے ، جن کے ذریعے آپ اپنی قا بلیتوں کو نکھا رتے ہوئے اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علا وہ کا میا بی کے حصول کے لئے قدرتی قوا نین کی مدد سے آپ کی بھر پور مدد کی گئی ہے۔ ان معلومات کے سہارے آپ اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ نہ صرف اپنی کامیا بی اور ناکا می کا بخو بی موازنہ کر سکتے ہیں۔ بلکہ آپ اپنی بیماری ، صحت ،خوشی اورغم تک کی وجہ معلوم کر سکتے ہیں۔اس کتاب میں شامل تمام سنہرے اصول آپ کی ذہنی صلاحیتوں پر قا بو حاصل کر تے ہوئے آپ کو کا میابی کے قریب لے جا تے ہیں۔

ان تمام اصو لوں کی مدد سے آپ اپنی موجودہ زندگی کو ایک نیا انداز دے سکتے ہیں۔ اس طریقے سے ٓاپ اپنے ذہن میں چھپی ہو ئی صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے اپنے دماغ کی طاقت کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں وہ تمام قیمتی مواد شامل کیا گیا ہے۔ جوآپ کو کا میاب افراد کی صف میں لاکھڑا کر ے گا۔ تا کہ آپ اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم تجر بات کا لطف اٹھا سکیں۔

اس کتاب کا بنیادی مقصد

اس کتاب کا بنیادی مقصد آپ کو کا میابی کی وہ منزل دکھا نا ہے۔ جس کے آپ خواب دیکھتے ہیں یہ کتاب محدود وسائل اور پیچیدہ حالات سے نمٹے ہو ئے منزل تک پہنچنے کا درس دیتی ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ خود کہیں گے کہ یہ کتاب کامیا بی کے حصول پر ایک جامع اور مستند تحقیق ہے۔ یہ کتاب ’’ صدیوں کے راز‘‘ کہنے کو ایک کتاب ہے لیکن اس میں زندگی میں کامیابیاں حاصل کر نے کے وہ سنہری اصول بیان کئے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ایک کامیاب و پر اعتماد زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ یہ کو ئی بات نہیں کہ آپ کیا کر تے ہیں اصل بات یہ ہے کہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔
اس پوری کتاب میں بار بار اس بات کی وضاحت کی گئی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ذہانت و عقل عطا کر کے اشرف المخلو قات بنا یا ہے اور اُسے زمین پر اپنا نائب بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ خالق کا ئنا ت ہے۔ وہ بے شمارر و لا تعداد صفات کا ما لک ہے اس نے اپنی کچھ صفات اپنے بندوں کو بھی و دیعت کر دی ہیں۔

 Book title of Sadyun ky Raaz صدیوں کے راز  Book title of Sadyun ky Raaz صدیوں کے راز

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Sadyun ky Raaz fehrist mazameen in PDF

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Sadyun ky Raaz صدیوں کے راز”

There are no reviews yet.