Political History of Pakistan


12,000.00

Compare

پاکستان  کی سیاسی تاریخ

(پاکستانی سیاست کے پسِ پردہ حالات و واقعات کا انسائیکلو پیڈیا)

مصنف: احمد سلیم

جلدیں : 4

پاکستان کی سیاسی تاریخ درحقیقت پاکستان کی تاریخ پہ ایک نادر، شاہکار اور مفصل کتاب ہے۔ یہ کتاب چار جلدوں پہ مشتمل ہے ۔

 پہلی جلد 2 جون 1947سے 27 اکتوبر 1959 تک کے واقعات پہ مشتمل ہے ۔ جس کے صفحات 496 ہیں۔ پہلا دور پاکستان کے نو آبادیاتی دور سے شروع ہوکے اولین گیارہ برسوں پہ محیط ہے جس میں سول حکومتوں اور پارلیمانی  اسمبلیوں کی ٹوٹ پھوٹ جاری رہی ۔ برطانوی عہد میں افسر شاہی کے کچھ اراکین نے پاکستان میں بعض اہم مناصب پہ قبضہ کرلیا۔ لیاقت علی کے انتقال اور خواجہ ناظم الدین کی اچانک برطرفی کے بعد اس گروپ نے سرکاری مشینری پر مکمل کنٹرول  اور  غلبہ حاصؒ کرلیا ۔ تیرہ ماہ کے کے مختصر وقفے کے لئے سہروردی وزیرِ اعظم بنے لیکن  انہیں بھی بہت ہی طاقتور صدر سکندر مرزا اور اسکی پارٹی پہ انحصار کرنا پڑا تھا۔  یہ سب کیسے ہو رہا تھا۔ کون کون سے افراد ملک کے سول، ملٹری اور فوجی عہدوں پہ بڑا جمان تھے۔ پہلی جلد اسکا مکمل احاطہ کرتی ہے۔

دوسری جلد 28 اکتوبر 1958 سے شروع ہوکر 28 اکتوبر 1958 سے شروع ہوکر 25 مارچ 1969 تک کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ حبِ وطنی پہ حکومتی پارٹی کی اجارہداری کا دعویٰ کرتے ہوئے اختلاف کو غداری کی جو روایت 1950 سے شروع ہوئے تھی اس دور میں وہ کہیں زیادہ  شدت سے دوراہی جارہی تھی۔

کتاب کی تیسری جلد ، سب سے مختصر عرصہ (26 مارچ 1969 تا 6 دسمبر 1971) لیکن نتائج کے اعتبار سے انتہائی تباہ کن ادوار پہ محیط ہے۔ اس عرصہ میں پاکستان دولخت ہوا اور یحیٰ خان شرمناک انجام سے دوچار ہوا۔ بھٹو کے لفظوں میں ” نیا پاکستان” وجود میں آیا۔

کتاب کی چوتھی جلد 1971بسے 1977 تک کے تمام واقعات، حقائق اور سیاسی ، ملکی و سیاسی پیشرفت کی کہانی ہے۔ چوتھی جلد کا آغاز 20 دسمبر 1971 سے ہوتا ہے جب بھٹو نے سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھالا اور نئے پاکستان کی نوید سنائی۔ بھٹو نے فوراََ سماجی اور معاشی اصلاحات کا ڈول ڈالا۔ یکم مئی کو محنت کشوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا۔ نئی یونیورسٹیاں اور ثقافتی ادارے بنائے لیکن اپنے اندر کے ” وڈیرے بھٹو کو مطیع نہ کرسکا۔ 1977ء میں اس نے وقت سے قبل انتخابات کی ٹھانی۔ اسے زبردست کامیابی ملی لیکن دائیں بازو کا اتحاد ، امریکی شہ پہ اس کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کے در پہ تھا۔

یہ  چاروں جلدیں تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کے لیے ایک نادر اور شاہکار انتخاب ہے۔

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Political History of Pakistan”

There are no reviews yet.