How To Think Like A Millionaire !ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں


1,200.00

Compare

!ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں

How To Think Like A Millionaire !ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں

تعارف

How To Think Like A Millionaire !ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں

اس کتاب میں دنیا کے 10بڑے کاروباری لوگوں کی زندگیوں سے وہ لمحے، قدم اور فیصلے چھان کر قارئین کے سامنے رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، جنہوں نے انہیں عظیم کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے۔آخر وہ کیا جادو ہے جو دنیا کے کامیاب،عظیم اور امیر لوگوں کے پاس ہوتا ہے کہ وہ جس چیز کو ہاتھ لگا دیں وہ سونا ہوجائے اور غریب و مفلس پے درپے ناکامیوں کا منہ تکتا رہے۔ ہمیں اس کتاب کے ذریعے ان کامیاب اور امیر ترین افراد کی زندگیوں میں جھانکنا چاہئے کہ وہ اپنے امور کیسے سرانجام دیتے تھے۔انہوں نے غربت اور مفلسی سے کس طرح دولت اور شہرت کے راستے کا سفر طے کیا۔ کچھ پراسرار اور دیگر وجوہات کے باعث امیر لوگوں نے عام لوگوں کو ہمیشہ ایک سحر میں مبتلا کیے رکھا ہے۔ ہم بھی مسلمہ طور پر ان کے اس سحر کے اسیر رہے ہیں۔ تاہم ہم نے ان کی دولت کا راز جاننے اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ انہوں نے اپنی عظیم الشان سلطنتیں کیسے قائم کیں۔ ان کے گرد موجود اس پردہ راز کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ کتاب وجود میں ائی ۔
ہم نے اس سلسلے میں جتنے بھی امیر اور کامیاب لوگوں پر تحقیق کی انہوں نے مخصوص اوروسیع تر اصولوں کا کم یا زیادہ اطلاق ارادتاً کیا تھا۔ بے شک کچھ لوگوں نے ان عملی اصولوں کا دوسروں کی نسبت مختلف انداز میں اور زیادہ سختی سے اطلاق کیا تھا۔ تاہم پھر بھی ان میں کسی نہ کسی مخصوص اصول پر زیادہ توجہ دینے کی ذاتی ــ’’خصوصیت‘‘ موجود تھی جو ان کا امتیازی نشان اور کامیابی کا فارمولا بن گئی۔ جب ہم کسی چیز کو سیکھنے یا اس پر مکمل عبور حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہیں تو راہنمائی کے لیے خودبخود ان کی طرف رجوع کرتے ہیں اور ان کو مثالی نمونے کے طور پر منتخب کرلیتے ہیں۔ بے شک ہم پیانوبجانا یا جدید ریاضی خود بھی سیکھ سکتے ہیں لیکن یہ ایک طویل کام ہوگا جبکہ ایک استاد کا سہارا لینے سے ہماری رفتار تیز ہو جائے گی۔اسی لیے اس کتاب کا مقصد آپ کے سامنے ہر دور کے عظیم ترین معاشی اساتذہ کی عقل و دانش کو پیش کرنا ہے۔ یہ آپ کو بڑی بڑی غلطیوں سے بچنے اور رکاوٹوں میں سے نکلنے میں مدد دے گی اور آپ زیادہ آسانی اور جلدی سے امیر ہونے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
امیر لوگوں کی دو قسمیں ہوتی ہیں ۔ پہلی قسم ’’امیر زادے‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے یعنی وہ لوگ جو مونہہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے اور اپنا کاروبار بے بہا اندوختے (ورثے میں ملی دولت) سے شروع کیا ۔ دوسری قسم میں اکثر وہ لوگ شامل ہیں جنہیں ’’اپنے بل بوتے پرامیر بننے والے انسان‘‘ کہا جاتا ہے۔ان کی خوشحالی پہلی قسم کے امراء کے برعکس ان کی پیدائش کی مرہون منت نہیں ہوتی۔ یہ لوگ ہمارے مطالعے کے لیے زیادہ موزوں ہیں کیونکہ ان کو بھی ہماری طرح زندگی کا آغاز کرتے وقت کوئی فوقیت حاصل نہیں تھی۔آپ ان کے جو سوانحی خاکے پڑھنے جارہے ہیں وہ اس بات کو ہر طرح کے شک سے بالا تر ثابت کر دیں گے۔عام طور پر ان لوگوں کا بچپن عام ، غریب اور بعض اوقات قابل رحم جگہوں پر گزراہے۔ان میں سے کئی سکول کے زمانے میں احمق مشہور تھے۔ پھر بھی ان میں سے ہر ایک نے زندگی کے کسی اہم لمحے میں اپنی قسمت کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا اور کسی کتاب، کسی دوست کے مشورے یا مثال یا کسی و جدانی احساس سے روشنی پا کر بتدریج امیر ہوتے چلے گئے۔
دراصل اس بات سے قطع نظر کہ آپ کی عمر کتنی ہے اور آپ کے حالات کیسے ہیں آپ اس اہم مقام پر بہت اچھی طرح پہنچ سکتے ہیں جو آپ کی زندگی کو تبدیل کر دے۔آپ کو صرف چوکنا اور اثر پذیری کی حالت میں رہنا ہوگا۔اس کتاب میں موجود راز آپ کو اس فیصلہ کن موڑ پر لا سکتے ہیں جو ان دس لوگوں کی زندگی میں دولت لے کر آئی ۔ ہم نے ان دس لوگوں کا انتخاب زندگی کے مختلف شعبوں سے کیا ہے تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ ہر شعبے میں کامیاب ہونا ممکن ہے۔ بے شک دس ایسے آدمی ڈھونڈنا ناممکن تھا جو ہر شعبے کا احاطہ کر سکتے ہیں پھر بھی یہ دس آدمی ایسی خوبیوں کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان سے جڑے اصول ایسے ہیں جن کا ہر شعبے میں اطلاق کیا جاسکتا ہے جبکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ یہی اصول اور خوبیاں اپنائیں اور ایسی ہی کامیابی حاصل کرنے کے لیے ان اصولوں سے لیس ہو جائیں۔

یہ کتاب آپ کے لیے کیا کر سکتی ہے

ایک چینی کہاوت ہے کہ’’ہزاروں میل لمبے سفر کا آغاز ایک قدم اٹھانے سے ہوتا ہے‘‘۔ اس کتاب کو پڑھنے کا فیصلہ کر کے آپ امیر ہونے کے سفر کا پہلا قدم اٹھاچکے ہیں۔اس کتاب کا اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ آپ کی خدمت میں وہی پیش کرتی ہے جس کی آپ کو تلاش تھی۔ دنیا میں ہر کوئی ارب پتی نہیں بن سکتا۔ ہم سب تقریباً ایک جیسی صلاحتیوں کے مالک ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ ہم میں سے کون وہ قربانیاں دینے کے لیے تیار ہے جو امیر ہونے کے لیے دینا ضروری ہیں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کروڑ پتی وہ لوگ بنے جو محنت کے شیدائی تھے اور جنہوں نے زندگی کی عمومی خوشیوں کی قربانی دی۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ زندگی میں کس چیز کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس لیے اس کتاب کا مقصد نہ صرف یہ واضح کرنا ہے کہ آپ کے سامنے کون کون سے ممکنات موجود ہیں جن سے آپ یہ دریافت کر سکیں کہ در حقیقت آپ چاہتے کیا ہیں بلکہ یہ کتاب آپ کو آپ کے مقاصد حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
شاید آپ بھی ہزاروں دوسرے لوگوں کی طرح بے روزگار یا اپنی ملازمت سے غیر مطمئن ہوں۔ یہ کتاب دوبارہ آپ کو بچانے آئے گی۔ آپ کیا سوچتے ہیں، کس ’’مشکل وقت‘‘ سے گزر رہے ہیں(جیسا کہ اکثر دہرایا جانے والا زیادہ عمر کا مغالطہ، جس پر ہم کتاب میں جا کر مزید بات کریں گے)، بے روزگاری اور مہنگائی کے باوجود آپ وہ مثالی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں جس کا آپ خواب دیکھتے ہیں اور یہ آپ کے یقین سے بھی پہلے ممکن ہے۔ اکثر لوگوں کے یہ سمجھنے کے باوجود کہ آپ زندگی میں ہر وہ کام نہیں کرسکتے جو آپ کرنا چاہتے ہیں آپ زندگی میں وہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے آپ کو صحیح معنوں میں اطمینان حاصل ہو، آخرکار یہ آپ کا حق ہے۔اور جیسا کہ ہم نے وضاحت کی کہ یہ ایک فرض ہے۔

How To Think Like A Millionaire !ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں

 

 

 

 

 

 

 

Aik Crorepatti ki Tarha Kaisy Sochain Fehrist Mazameen in PDF

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “How To Think Like A Millionaire !ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں”

There are no reviews yet.