Self-Help
Showing 1–24 of 55 results
- Self-Help
Behtreen Qarkardgi Mumkin Hay
ے شمار انسان زندگی نہیں جیتے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم اس وقت بہترین زندگی گزاریں گے کہ جب ہمارے پاس بہت سا وقت ہوگا یا ہم وہ کام مکمل کرلیں گے جن کی وجہ سے ہم ابھی دباؤ میں ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو یہ بتاتے کہ جب ہمارے حالات میں ٹھہراؤ آئے گا تو ہم زیادہ محبت کرنے والے اور جوشیلے ہوجائیں گے۔ ہم خود سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جب ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو ہم جسمانی حالت بہترین کرلیں گے اور صحت بخش غذا کھانا شروع کردیں گے۔ اگرچہ ہم میں سے ہر ایک یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمارے پاس ’’ابھی‘‘ سے زیادہ بہتر وقت کبھی بھی نہیں آئے گا کہ ہم بہترین زندگی گزارنے کے قابل ہوپائیں
پڑجاتے ہیں۔ پھر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں، اور مہینے برسوں میں ڈھل جاتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ اس کا ادراک ہو، زندگی بیت جاتی ہے۔اور اکثر لوگ جب اپنے بستر مرگ پر ہوتے ہیں تو کف افسوس مل رہے ہوتے ہیں کہ جب موقع تھا، انھوں نے کافی رسک نہیں لیے کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرپاتے یا اپنے پیاروں کو بھرپور پیار دیتے۔
آپ کے پاس اضافی دن نہیں ہیں۔ آپ کے پاس بے معنی دن بھی نہیں ہیں۔ آپ کے پاس آج ہی وہ مثالی دن ہے کہ جس دن آپ اپنے لیے وہ انتخاب کریں جو آپ عرصہ سے چاہتے رہے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے جیسا بننا چاہتے ہیں۔ آج ہی وہ دن ہے کہ جس دن آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ مجھے وہ غیر معمولی جسمانی صحت حاصل کرنی ہے یا اپنے کام میں ذہین لیڈر بننا ہے یا انسان کی حیثیت سے مزید بہتر ہونا ہے یا مزید خطرات لینا اور اپنے خوفوں کی سمت بڑھنا ہے۔میرے نزدیک، لیڈرشپ یہی ہے۔ موجود لمحے کو استعمال کرتے ہوئے دوسرو ں کیےلئے ایک ایسی مثالی زندگی بن جانا کہ جو ایک انسان کی حیثیت سے بہت ہی مضبوط ہو۔ یہ سوچنا جاری رکھیے کہ آپ کی بہترین زندگی کیسی ہوسکتی ہے۔ ’بہتر ادراک کے ساتھ آپ بہتر انتخاب کرسکتے ہیں اور جب آپ بہتر انتخاب کریں گے تو آپ کو بہتر نتائج ملیں گے۔‘‘کے مصنف رابن شرما کی یہ عظیم کتاب جو اب تک دنیا کے 62 ملکوں کی 75 زبانوں میں ترجمہ ہوکر 40 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے اب اس کو اردو کا جامہ پہنایا گیا ہے۔جس میں شخصی اور فنی مہارتوں ،رویوں کی تشکیل کی تکنیکس کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
SKU: n/a - Self-Help
Kamyabi ki Raftar
یہ کتاب کہنے کو ایک کتاب ہے لیکن اس میں پُرسکون زندگی گزارنے کے وہ سنہری اصول بتائے گئے ہیں جن کی پاسداری بحیثیت انسان ہم پر لازم ہے۔اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ اعتمادکس طرح ہماری زندگیوں کو متاثر کرتا ہے اور ہماری زندگی میں یہ کتنا اہم ہے ۔اس میں ذاتی اعتماد سے لے کر معاشرتی اعتماد تک آگہی دی گئی ہے۔یہ کتاب کہنے کو ایک کتاب ہے لیکن اس میں پُرسکون زندگی گزارنے کے وہ سنہری اصول بتائے گئے ہیں جن کی پاسداری بحیثیت انسان ہم پر لازم ہے۔اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ اعتمادکس طرح ہماری زندگیوں کو متاثر کرتا ہے اور ہماری زندگی میں یہ کتنا اہم ہے ۔اس میں ذاتی اعتماد سے لے کر معاشرتی اعتماد تک آگہی دی گئی ہے۔
SKU: n/a - Self-Help
Pareshan Hona Choreay Jena Shuru Keijeay book
اس کتاب سے متعلق، خود ڈیل کارنیگی کے خیالات ملاحظہ ہو وہ کہتے ہیں کہ کامیاب اور آزمودہ نسخوں کا نام سائنس ہے یہ کتاب بھی فکر و پریشانی سے چھٹکارہ پانے کے کامیاب اور آزمودہ نسخوں کے لیے مرکب ہے۔اس کتاب میں قدیم اور بنیادی حقائق ہی کو موثر اور دلکش انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ ڈیل کارنیگی چیلنج سے یہ بات کرتے ہیں کہ یہ بات ناممکن ہے کہ آپ کتاب پڑھیں اور یہ آپ کے اندر زندگی کی ایک نئی رمق پیدا نہ کرے۔
SKU: n/a