Product Carousel Tabs
Mastery Manual | بہترین کارکردگی ممکن ہے
ے شمار انسان زندگی نہیں جیتے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم اس وقت بہترین زندگی گزاریں گے کہ جب ہمارے پاس بہت سا وقت ہوگا یا ہم وہ کام مکمل کرلیں گے جن کی وجہ سے ہم ابھی دباؤ میں ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو یہ بتاتے کہ جب ہمارے حالات میں ٹھہراؤ آئے گا تو ہم زیادہ محبت کرنے والے اور جوشیلے ہوجائیں گے۔ ہم خود سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جب ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو ہم جسمانی حالت بہترین کرلیں گے اور صحت بخش غذا کھانا شروع کردیں گے۔ اگرچہ ہم میں سے ہر ایک یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمارے پاس ’’ابھی‘‘ سے زیادہ بہتر وقت کبھی بھی نہیں آئے گا کہ ہم بہترین زندگی گزارنے کے قابل ہوپائیں
پڑجاتے ہیں۔ پھر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں، اور مہینے برسوں میں ڈھل جاتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ اس کا ادراک ہو، زندگی بیت جاتی ہے۔اور اکثر لوگ جب اپنے بستر مرگ پر ہوتے ہیں تو کف افسوس مل رہے ہوتے ہیں کہ جب موقع تھا، انھوں نے کافی رسک نہیں لیے کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرپاتے یا اپنے پیاروں کو بھرپور پیار دیتے۔
آپ کے پاس اضافی دن نہیں ہیں۔ آپ کے پاس بے معنی دن بھی نہیں ہیں۔ آپ کے پاس آج ہی وہ مثالی دن ہے کہ جس دن آپ اپنے لیے وہ انتخاب کریں جو آپ عرصہ سے چاہتے رہے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے جیسا بننا چاہتے ہیں۔ آج ہی وہ دن ہے کہ جس دن آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ مجھے وہ غیر معمولی جسمانی صحت حاصل کرنی ہے یا اپنے کام میں ذہین لیڈر بننا ہے یا انسان کی حیثیت سے مزید بہتر ہونا ہے یا مزید خطرات لینا اور اپنے خوفوں کی سمت بڑھنا ہے۔میرے نزدیک، لیڈرشپ یہی ہے۔ موجود لمحے کو استعمال کرتے ہوئے دوسرو ں کیےلئے ایک ایسی مثالی زندگی بن جانا کہ جو ایک انسان کی حیثیت سے بہت ہی مضبوط ہو۔ یہ سوچنا جاری رکھیے کہ آپ کی بہترین زندگی کیسی ہوسکتی ہے۔ ’بہتر ادراک کے ساتھ آپ بہتر انتخاب کرسکتے ہیں اور جب آپ بہتر انتخاب کریں گے تو آپ کو بہتر نتائج ملیں گے۔‘‘
کے مصنف رابن شرما کی یہ عظیم کتاب جو اب تک دنیا کے 62 ملکوں کی 75 زبانوں میں ترجمہ ہوکر 40 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے اب اس کو اردو کا جامہ پہنایا گیا ہے۔جس میں شخصی اور فنی مہارتوں ،رویوں کی تشکیل کی تکنیکس کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
Hamood ur Rehman Commission Report | حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ
Hamood Ur Rehman Commission Report is based on separation of East Pakistan. This report is the findings of commission that was established to investigate the causes of separation of East Pakistan under the supervision of Chief Justice Hamood Ur Rehman.
Think And Grow Rich سوچئے اور امیر ہوجائیے
یہ کتاب بالکل نچلی سطح یعنی صفر سے آغاز کرنے والے 500 سے زائد انتہائی دولت مند افراد کے تجربات ہم تک پہنچاتی ہے۔ امارت کے بدلے ان کے پاس فکر، خیالات اور منظم منصوبوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔یہاں آپ کو پیسہ بنانے کا مکمل فلسفہ ملے گا جو پچھلے 50 سالوں میں امریکی عوام میں معروف انتہائی کامیاب افراد کی حقیقی کامیابیوں سے ترتیب دیا گیا ہے۔ جو یہ بیان کرتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور اسے کیسے کرنا ہے۔
اس میں مکمل ہدایات ہیں کہ آپ نے اپنی ذاتی خدمات کیسے فروخت کرنی ہیں۔ یہ کتاب اپنی ذات کا تجزیہ کرنے کا ،کامل نظام فراہم کرتی ہے، جو آپ پر فوری واضح کردے گا کہ ماضی میں آپ اور “دولت”کے درمیان کونسی چیز حائل تھی۔
Ap Sugar Sy Mehfoz Rah Sakty Hain | آپ شوگر سے محفوظ رہ سکتے ہیں
شوگر ایک بہت عجیب آزمائش ہے۔ کیونکہ یہ انسانی جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے ڈاکٹرز اِسے بیماریوں کی ماں کہتے ہیں۔ سائنسی معلومات اور میڈیکل ریسرچ نے بہت سے بند دروازے کھولے ہیں۔ ابھی تک کی تحقیق کے مطابق شوگر کے علاج میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ یقینا قدرت یہ چاہتی ہے کہ مشکلات کی اِس دنیا میں انسان اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال سیکھے۔
شوگر کے علاج میں بنیادی اہمیت آپ کے لائف سٹائل کو ہے، یعنی اپنے طرزِ زندگی کو مثبت طریقے سے بدلنا۔ اِس سفر میں کامیاب انسان اپنی روحانی صلاحیتوں کو بیدار ہوتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ جسمانی اور روحانی تسکین حاصل کرتا ہے۔ نتیجتاً اِس کامیابی کے احساس کو بندہ دوسرے انسانوں تک منتقل کرنے کا سوچتا ہے۔
مصنفہ نے ایک بہت ترقی یافتہ ملک کے شہری کے طور پر اپنی زندگی کا سفر شروع کیا۔ 26 سال کی عمر میں شوگر ہوگئی تو زندگی میں سے سکون نام کی چیز غائب ہوگئی، حتیٰ کہ اس سرگردانی میں 48 سال کی عمر میں شادی رچائی اور زندگی بدل گئی۔ خوبصورت رفاقت کے نتیجے میں کھوئی ہوئی صحت، ہمت اور طاقت واپس آنے لگی۔ زندگی کے بامقصد ہونے کا احساس جاگا تو شوگر کی مختلف تنظیموں میں شمولیت اختیار کرلی۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز، ماہر غذائیات، ایجوکیٹرز سے رابطے میں رہنے لگیں۔ علمی پیاس میں اضافے کی طلب نے یہ رابطے اتنے مضبوط کر دیئے کہ مصنفہ نے اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ یہ کتاب مصنفہ کے اپنے تجربے کی ایک خوبصورت کہانی ہی نہیں بلکہ شوگر سے متاثرہ افراد کے لیے جدوجہد سے بھرپور ایک پیغام ہے۔
سائنٹیفک معلومات کی بنیاد پر مصنفہ نےاپنے ہر تجربے اور نصیحت کو مدلل طور پر پیش کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زندہ انسان اور زندہ قومیں اپنے علم، کامیابی اور خوشیوں کے راز چھپاتی نہیں بلکہ اِن معلومات کو عام پھیلایا جاتا ہے کہ انسان کا دنیاوی سفر خطرات سے محفوظ تر ہو جائے۔ یہ کتاب معلومات اور راہنمائی کا ایک نادر نمونہ ہے۔
Think And Grow Rich سوچئے اور امیر ہوجائیے
یہ کتاب بالکل نچلی سطح یعنی صفر سے آغاز کرنے والے 500 سے زائد انتہائی دولت مند افراد کے تجربات ہم تک پہنچاتی ہے۔ امارت کے بدلے ان کے پاس فکر، خیالات اور منظم منصوبوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔یہاں آپ کو پیسہ بنانے کا مکمل فلسفہ ملے گا جو پچھلے 50 سالوں میں امریکی عوام میں معروف انتہائی کامیاب افراد کی حقیقی کامیابیوں سے ترتیب دیا گیا ہے۔ جو یہ بیان کرتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور اسے کیسے کرنا ہے۔
اس میں مکمل ہدایات ہیں کہ آپ نے اپنی ذاتی خدمات کیسے فروخت کرنی ہیں۔ یہ کتاب اپنی ذات کا تجزیہ کرنے کا ،کامل نظام فراہم کرتی ہے، جو آپ پر فوری واضح کردے گا کہ ماضی میں آپ اور “دولت”کے درمیان کونسی چیز حائل تھی۔

Home Entertainment
Laptops & Computers
Trending Products
Bestseller
Top Categories of this Month
Recommendation for you

