,

Zaheen aur kund zahn bachun ki taleem


500.00

کتاب کا نام :  ذہین اور کند ذہن بچوں کی تعلیم

(خداداد ذہانت رکھنے والے اور ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کے نفسیاتی ، تربیتی اور تعلیمی مسائل کا حل)

مصنفین: جیمز جے، مارگریٹ ہل، ہربرٹ گولڈ

مترجم: حافظ محمد احسن

صفحات: 142

قدرت نے  ہر انسان کو منفرد خصوصیات کا حامل بنایا ہے۔ کتاب” ذہین اور کند ذہن بچوں کی تعلیم”   میں ذہنی وسعت اور صلاحیت  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  بچوں کے نفسیاتی، تربیتی اور تعلیمی مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔ سب اہم  امر یہ ہوتا ہے کہ سب سے پہلے ایک بچے کی ذہنی سطح کو سمجھا جائے، اسکی ترجیحات دریافت کی جائیں، اسکے رویہ کا ناقدانہ تجزیہ کیا جائے اور پھر اسکا حل دریافت کیا جائے۔

کتاب ” ذہین اور کند بچوں کی تعلیم ” کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بچوں  کی ذہنی سطح کی جانچ کا طریقہ وضع کیا گیا ہے۔ مختلف  اذہان کے بچوں کو مختلف کیٹیگری میں پرویا گیا ہے اور پھر ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار وضع کیے گئے ہیں۔

کتاب ” ذہین اور کند بچوں کی تعلیم” میں جہاں ذہین بچوں کی تعلیم کے اطوار کو اجاگر کیا گیا ہے وہیں سب سے زیادہ کند ذہن بچوں کی ذہنی افزائش ، تعلیمی طریقہ کار اور ا سمیں درپیش مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

Categories: , Tags: ,

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Zaheen aur kund zahn bachun ki taleem”

There are no reviews yet.