Kon Kesy Gya

Availability:

Out of stock


990.00

Out of stock

کتاب : کون کیسے گیا؟

(پاکستان میں طاقت ور حکمرانوں کے زوال پزیر اقتدار اور آخری ایام کے چونکا دینے والے حقائق)

مصنف: مرتضیٰ انجم

صفحات: 448

کون کیسے گیا؟ ایک ایسی کتاب ہے جس میں 15 اگست 1947 سے 26 اپریل 2012 تک یعنی لیاقت علی خان سے یوسف علی گیلانی تک تختہ اقتدار کی کہانی ہے۔

یہ کتاب پاکستان کے تمام سربراہانِ ریاست کے اقتدار کے آخری ایام کا  احاطہ کرتی ہے۔ کس طرح اہلِ اقتدار کے پاؤں کے نیچے سے اقتدار کی نشست گھسیٹی جاتی ہے اور کس طرح حاکم لمحوں میں محکوم نتے ہیں۔ سولی پہ چڑھائے جاتے ہیں، دھماکوں میں مار دیے جاتے ہیں یا جیل کی کوٹھڑیوں  میں جابسرام ہوتے ہیں۔

کتاب ” کون کیسے گیا” کے تعارف میں مصنف مرتضیٰ انجم لکھتے ہیں” ہم نے اسمبلیاں  بنائیں ، اسمبلیاں توڑیں، حکومتیں برطرف کیں، استعفے لیے، سیاسی مخالفین کو دبایا، قومی سرمائے کا بے دریغ  استعمال کیا، کچھ لوٹا کچھ لٹایا، عوام کی غربت کا مذاق اڑایا، پاکستان کے کل کو بے یقینی کے حوالے کرکے مارشل لاء کے لیے راہ ہموار کی اور پھر کہا ” پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تابناک ہے” اس کتاب” کون کیسے گیا” میں اقتدار کے ایوانوں کے اندر اور باہر پلنے وای سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ایسی سازشیں جن کے دم سے ہمارا قومی وجود اقوامِ عالم کے سامنے بجائے قابلِ فخر ہونے کے شرمسار نظر آتا ہے۔

Category: Tag:

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Kon Kesy Gya”

There are no reviews yet.