,

Bachun ky jazbati masael aur unke seekhne ki qabliyat barhana


700.00

 بچوں کے جذباتی مسائل اور انکے سیکھنے کی قابلیت بڑھانا

(نوخیز لڑکے اور لڑکیوں کے جذباتی مسائل)

 :مصنفین

ڈی سٹوارٹ

اورسپرین

ہیری این رولن

مترجم: شاہد احمد دھلوی

کتاب بچوں کے جذباتی مسائل اور ان کے سیکھنے کی قابلیت بڑھانا بچوں کی نفسیات پہ تحریر کتب میں قابلِ قدر اضافہ ہے۔ نوخیز لڑکے اور لڑکیوں کے جذباتی، ذہنی، جنسی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے اور حل تلاش کرنے کے لیے یہ کتاب ضرور پڑھیں۔

جذبات کیسے نمو پاتے ہیں ؟ ، والدین اور معلمین انہیں کیسے پہچان سکتے ہیں؟ اور انہیں حل کرنے میں کس طرح بچوں کی مدد کرسکتے ہیں ؟ یہ تینوں موضوعات تفصیل اور باریک بینی سے کتاب بچوں کے جذباتی مسائل اور انکے سیکھنے کی قابلیت بڑھانا میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں ۔

بچے نوعمری میں بہت سی ذہنی کشمکش میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ نئے نئے تصورات سے واسطہ پڑتا ہے ، نئے افکار سوچ کی دہلیزیں ہلاتے ہیں ، وہ بہ یک وقت سخت گیر اور حساسیت کا مرقع ہوتے ہیں۔ اگرانہیں صحیح سلوک و برتاؤ میسر نہ آئے تو وہ احساسِ محرومی اور ذہنی خلفشار میں مبتلاء ہوسکتے ہیں ۔ اور اگر ان کی عمر اور جذبات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں اعتماد اور حکمتِ عملی سے پیش آیا جائے تو وہ وہ طوفانوں کو سر کرنے کا سا نمونہ بن سکتے ہیں مگر زیادہ توقعات انہیں نڈھال کردیتی ہیں جس سے وہ ڈیپریشن اور اینگزائتٰی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ کتاب بچوں کے جذباتی مسائل اور ان کے سیکھنے کی قابلیت بڑھانا محض کتاب کا نام نہیں بلکہ عملی نمونہ ہے۔

نسلِ نو کی بہتر تربیت کے لیے بچوں کے جذباتی مسائل اور ان کے سیکھنے کی صلاحیت بڑھانا کا لازمی مطالعہ کریں۔

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Be the first to review “Bachun ky jazbati masael aur unke seekhne ki qabliyat barhana”

There are no reviews yet.