مقابلہ ۔۔۔ وقاص اٖفضل

اُسے بتا یا گیا
ملزم سنگین جرائم میں ملو ث ہے
کمزور نظام کی وجہ سے سز ا سے بچ جا ئے گا
مقدمہ طول پکڑے گا ،ضما نت پر رہا ئی ہو جا ئے گی
’’پو لیس مقابلہ‘‘ لازم ہے
پس وپیش کے بعد اُس نے اجا زت دے دی
پھر یہ سلسہ چل نکلا
ہر دوسرے تیسرے دن ایک ،دو ۔۔۔
جہا ں جرائم میں کمی ہونے لگی
وہاں کثرت سے واقعات کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ پر پر یشر بڑھنے لگا
عدلیہ ،عوام میں تشویش فیصلہ کُن ہو تی جا رہی تھی
افسران بالا سے سخت سوال ہونے لگے ،
قربانی کا وقت آپہنچا
قرعہ اُسی کے نام نکلا چکا تھا ،وہ بے خبررہا
ٹی وی پر بریکنگ نیوز چل رہی تھی،،،
خطرناک اشتہا ری ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید،
سوگواران میں دو بچے ،بیو ی اور والدین۔۔۔

You may also like this

14 September 2017

ہوا ۔۔۔ وقاص افضل

<span style="font-size: 20px;"> آج صبح سے میری میز کے گرد منڈلارہا تھا</span> <span style=&q

admin
23 July 2017

محرم ۔۔۔ وقاص اٖفضل

<p style="text-align: justify;"><span style="font-size: 20px;">بہن بھا ئیو ں کے بارے میں کچھ م

admin

Leave Comments

آج کی بات

انسان حالات کی پیداوار نہیں،حالات انسان کی پیداوارہوتے ہیں۔
{کتاب۔کوئی کام نا ممکن نہیں۔سے اقتباس}