پانامہ کیس،سپریم کورٹ کا فیصلہ {نیوز ڈیسک} ۔

آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس میں 540 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلے میں بینچ کے 3 جج صاحبان نے لکھا ہے کہ رقم کیسے قطر منتقل کی گئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس کی تفتیش کے لیے 7 روز کے اندر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی۔ اس ٹیم میں ایف آئی اے، نیب، سٹیٹ بینک اور خفیہ اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔عدالت نے قررا دیا کہ چیئرمین نیب غیر رضامند پائے گئے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق ڈی جی ایف آئی اے بھی وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، حسن نواز اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے۔

فیصلے میں بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے اختلافی نوٹ لکھا۔ ان دو جج صاحبان نے لکھا کہ وزیر اعظم صادق و امین نہیں رہے۔ ان جج صاحبان نے وزیراعظم کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا۔

You may also like this

03 March 2017

سیک سیمینار 4مارچ کو کراچی میں ہورہاہے --- نیوز ڈیسک

<div class="td-g-rec td-g-rec-id-content_inline "> <span style="font-size: 20px;">سوشل میڈیا کی جانی

admin
15 February 2017

آرمی چیف ‘ نواز ،شہباز،نثار،عمران شہید احمد مبین کے گھر پہنچ گئے

<div class="qQVYZb" style="text-align: center;"><span style="font-family: Jameel-Noori-Nastaleeq-Kasheeda; font-size

admin
15 February 2017

ملکی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو سخت جواب دینگے :بھارت

<div class="adn ads"> <div class="gs"> <div id=":p5" class="ii gt adP adO"> <div id=&q

admin

Leave Comments

آج کی بات

انسان حالات کی پیداوار نہیں،حالات انسان کی پیداوارہوتے ہیں۔
{کتاب۔کوئی کام نا ممکن نہیں۔سے اقتباس}