حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے صحن میں خود کش دھماکا

سیہون شریف(مانیٹرنگ ڈیسک)سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے صحن میں خود کش دھماکا،دھماکے کے نتیجے میں70افرادکے شہید اور150سے زائد شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد مزار کے احاطہ میں کہرام مچ گیا۔ حادثہ کے وقت مزار کے اندرخواتین و بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی،دھماکا دھمال کے وقت ہوا،مزار پر زائرین کا رش رہتاہے ۔تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا، حادثے 
کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،ڈپٹی کمشنر منور، درگاہ پر صرف دو سکیورٹی اہلکار تعینات تھے ۔حملہ آور گولڈن گیٹ سے اندر داخل ہوا ،شہید ہونےوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کراچی سول ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشنا ک بیان کی جارہی ہے ۔دھماکے کے وقت مزار کے صحن میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں زائرین کی بڑی تعداد زخمی ہو گئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق مزار میں یکے بعد دیگرے 2خود کش دھماکے ہوئے ہیں ،جس میں 7بچے ،خواتین سمیت 50افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 100سے زائد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مزار کے احاطہ میں دھمال جاری تھی کہ خودکش بمبار نے زائرین کے درمیان پہنچ کر خود اڑا لیا،ٹھیک 5منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہو ا۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوےئے سجادہ نشین نے کہا کہ خود کش دھماکے 2نہیں ایک ہوا ہے۔

You may also like this

17 February 2017

مسئلہ فلسطین کے دوریاسی حل پر اصرار نہیں کریں گے:امریکہ

<p style="text-align: justify;"><span style="font-size: 24px;">واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکہ نے

admin
17 February 2017

 ٹرمپ کے موقف سے غیرملکی سرمایہ کاری نہیں رکے گی،ایران

<p style="text-align: justify;"><span style="font-size: 24px;">تہران(آئی این پی ) ایران نے کہا

admin
17 February 2017

 خودمختاری کو چیلنج نہ کیا جائے، چین کا امریکہ کو انتباہ

<div class="qQVYZb" style="text-align: justify;"><span style="font-size: 24px;"> </span><span styl

admin

Leave Comments

آج کی بات

انسان حالات کی پیداوار نہیں،حالات انسان کی پیداوارہوتے ہیں۔
{کتاب۔کوئی کام نا ممکن نہیں۔سے اقتباس}