خودمختاری کو چیلنج نہ کیا جائے، چین کا امریکہ کو انتباہ

 بیجنگ(ایم این پی)چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی علاقائی سالمیت کو چیلنج نہ کیا جائے، کسی بھی ملک کی جانب سے پرواز کے نام پر ملکی خود مختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتے ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین دیگر ممالک کے عالمی قانون کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کی فضائی حدود میں فضائی اور گزرنے کے حقوق کا احترام کرتا ہے تاہم چین اس قسم کے اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے جن میں ان حقوق کا بہانہ بنا کر چین کی خود مختاری اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا جائے ۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ چین کی علاقائی سالمیت کو چیلنج نہ کیا جائے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کینگ شوانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بحیرہ جنوبی چین میں ممکنہ طور پر امریکہ کی جانب سے مستقبل میں کی جانے والی بحری مشقوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی محنت سے کشیدگی کم ہوئی ہے ،امریکہ سمیت دیگر ممالک اس کا احترام کریں ، ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ چین کی سالمیت اور سیکیورٹی کو چیلنج کرنے والے اقدامات نہ اٹھائے جائیں ۔بحیرہ جنوبی چین اور اس کے ملحقہ چین کی خودمختاری کالازمی جزو ہیں۔ چین بحیرہ جنوبی چین میں نیوی گیشن کی آزادی کا احترام کرتا ہے جو کہ دیگر ممالک کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل ہے لیکن دیگر ممالک کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کی سخت مخالفت کی جائے گی جو کہ نیوی گیشن کی آزادی کے نام پر چین کی آزادی اور خودمختاری کو چیلنج کرے۔

You may also like this

17 February 2017

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے صحن میں خود کش دھماکا

<div class="qQVYZb" style="text-align: justify;"><span style="font-size: 24px;">سیہون شریف(مانی

admin
17 February 2017

مسئلہ فلسطین کے دوریاسی حل پر اصرار نہیں کریں گے:امریکہ

<p style="text-align: justify;"><span style="font-size: 24px;">واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکہ نے

admin
17 February 2017

 ٹرمپ کے موقف سے غیرملکی سرمایہ کاری نہیں رکے گی،ایران

<p style="text-align: justify;"><span style="font-size: 24px;">تہران(آئی این پی ) ایران نے کہا

admin

Leave Comments

آج کی بات

انسان حالات کی پیداوار نہیں،حالات انسان کی پیداوارہوتے ہیں۔
{کتاب۔کوئی کام نا ممکن نہیں۔سے اقتباس}