تائیوان میں مسافر بس کوالمناک حادثہ، 33 افراد ہلاک،16زخمی

 بس میں ڈرائیو ر اور ٹوورر گائیڈ سمیت 44افراد سوار تھے ، زیادہ تر بزرگ شہری شامل تھے،بیرونی ملک کا کوئی سیاح سوار نہیں تھا،حادثے کی وجہ سے معلوم نہیں کرسکیں ،حکام

تائی پی (آئی این پی )تائی پی کی ایک شاہراہ پر پیر کی رات الٹنے والی ایک تفریحی بس کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد منگل کو بعد دوپہر تک 33کو پہنچ گئی۔ یہ بات مقامی حکام نے بتائی ہے۔اس بس میں ڈرائیو ر اور ٹوورر گائیڈ سمیت 44افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل تھے۔30افراد کے موقع پر ہی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مزید 3افراد طبی علاج معالجے کے باوجود ہلاک ہوگئے۔ یہ بات مقامی فائر اتھارٹی نے بتائی ہے۔ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ حادثے کی اطلاع سن کر موقع پر پہنچ گئے ،بس میں چینی سرزمین یا بیرونی ملک کا کوئی سیاح سوار نہیں تھا،ٹائی چن شہر میں ایک روزہ چیری بلاسم ٹوور سے واپس آتے ہوئے بس کی رفتار کافی تیز تھی اور 9:06بجے شام حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی اور نانگ گانگ علاقے میں ایک شاہراہ پر الٹ گئی ،حکام حادثے کی وجہ سے معلوم نہیں کرسکیں ہیں،کرینوں کی مدد سے پیر کو بعد 12بجے رات کے قریب اٹھایا گیا جس کی چھت تقریبا باڈی سے الگ ہوچکی تھی۔

You may also like this

20 April 2017

پانامہ کیس،سپریم کورٹ کا فیصلہ {نیوز ڈیسک} ۔

<p style="text-align: justify;"><span style="font-size: 20px;">آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پا

admin
03 March 2017

سیک سیمینار 4مارچ کو کراچی میں ہورہاہے --- نیوز ڈیسک

<div class="td-g-rec td-g-rec-id-content_inline "> <span style="font-size: 20px;">سوشل میڈیا کی جانی

admin
15 February 2017

آرمی چیف ‘ نواز ،شہباز،نثار،عمران شہید احمد مبین کے گھر پہنچ گئے

<div class="qQVYZb" style="text-align: center;"><span style="font-family: Jameel-Noori-Nastaleeq-Kasheeda; font-size

admin

Leave Comments

آج کی بات

انسان حالات کی پیداوار نہیں،حالات انسان کی پیداوارہوتے ہیں۔
{کتاب۔کوئی کام نا ممکن نہیں۔سے اقتباس}